اہم خبریں

وفاقی وزیر توانائی نے پریس کانفرنس میں بجلی بند ہونے کی اصل حقیقت بتا دی۔۔

وفاقی وزیر توانائی نے پریس کانفرنس میں بجلی بند ہونے کی اصل حقیقت بتا دی۔۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 10 جنوری بروز اتور 10 بجے کے قریب وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیر توانائی نے پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے 9 جنوری کی رات کو پورے پاکستان میں ہونے والے بجلی شٹ ڈاؤن کی وضاحت دی۔

 

Advertisement

تفصیلات کے مطابق، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے بتایا کہ 11.41 منٹ میں سسٹم میں نقص پڑا اور فریکونسی اچانک سے نیچے گر گئی، جس کی وجہ سے فورا حفاظتی سسٹم نے بجلی کی ترسیل کو بند کر دیا۔ اس بارے میں، وزیراعظم عمران خان سے عمر صاحب کی بات ہوئی اور انہیں تمام معاملات کے بارے میں آگاہ، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ جلد از جلد اس مسئلے کو حل کیا جائے۔

 

مزید پڑھئے: خوبصورتی کی وجہ سے نوکری سے نکالے جانے والی لڑکی اندر کی کہانی۔

Advertisement

 

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وہ خد نیشنل گریڈ میں تھے اور الحمداللہ سسٹم ٹھیک ہو چکا ہے اور جزوی طور پر پورے پاکستان میں بجلی کو بحال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملے کو جاننے کے لئے انکوارئی ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے، جو اس بارے میں جانچ پڑتال کرے گے کہ مسئلہ کیا ہوا، جس وجہ سے یہ سب ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھند کے باعث ابھی تک نقص کا پتہ نہیں چل پا رہا۔

 

Advertisement

مزید پڑھئے: واٹس ایپ آپ کی تصاویر اور میسجز دیکھ سکتی ہے یا نہیں؟

 

مزید بتاتے ہوئے، آگاہ کیا کہ موجودہ حکومت نے 49 ارب روپے بجلی کی ٹرانسمیشن کو بہتر کرنے کے لئے لگایا ہے۔ انہوں نے عوام کو اعتماد لیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف پاکستان میں ںہیں ہوا، پوری دُنیا میں ایسا ہوتا ہے۔ اس سے پہلے کلیفورینا، نیویارک اور برطانیہ میں بھی ہو چکا ہے۔ اس لئے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے وجہ کے بارے میں بتاتے ہوئے آگاہ کیا کہ ڈیم سے 500 کے وی کے تین سرکٹ نکلتے ہیں، ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا کہ کس سرکٹ میں نقص پڑا ہے۔ گرمیوں میں بجلی کی طلب 20 سے 25 ہزار کے قریب ہوتی ہے، جبکہ سردیوں میں طلب میں کمی ہو کر 12 سے 13 ہزار رہ جاتی ہے۔

Advertisement

 

مزید پڑھئے: مچھلی کو پہچاننے کا آسان طریقہ کہ وہ تاذہ ہے یا نہیں؟

 

Advertisement

وفاقی وزیر کا یہ بھی دعوعیٰ تھا کہ ان کے دور حکومت میں پہلے کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ پورا پاکستان تاریک میں چلا جائے، یہ پہلی دفعہ ہوا

Recent Posts