لاہور (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک عورت کی وڈیو وائرل ہوئی ہے، جو کہ ہر جمعہ کو دلہن بن جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، حرا ذیشان نامی خاتون، جن کا تعلق لاہور سے ہے، ہر جمعہ والے دن دلہن بنتی ہے، جبکہ ان کے 6 بچے ہے، جن میں سے 4 بچے موجود ہیں اور ان کی عمر 42 سال ہے۔
دراصل، حرا کی والدہ کو بلڈ کینسر تھا، جس کی وجہ سے وہ گنگا رام ہسپتال میں داخل تھی، اور اپنی زندگی کے آخری لمحات گزار رہی تھی۔ جب ایک ذیشان نامی شخص ان کی والدہ کو بللڈ دینے آیا اور اس کی ماں نے آخری خواہش کے طور پر ذیشان کی شادی اپنی بیٹی حرا سے کروانے کا کہا۔ جس پر دونوں خاندان راضی ہو گئے اور ہسپتال میں ہی حرا کا نکاح پڑھا گیا اور اس کی وہاں سے ہی رخصتی ہوئی۔ یہ واقعہ 2006 میں پیش آیا، حرا ذیشان کے ہاں 6 بچے ہوئے، جس میں سے 2 پیدا ہوتے ہی اس دنیا کو چھوڑ گئے اور 4 بچے حیات ہیں۔
حرا اپنی زندگی کے اس واقع سے اس قدر متاثر ہوئی کہ وہ ذہنی دباؤں میں رہنے لگی، اس کے بعد اس نے ہر جمعہ کو دلہن کی طرح سجنا شروع کر دیا، جب اسے اس بات کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ چونکہ وہ اپنی شادی کے موقع پرنہیں سجھ سکی، اس لئے اپنے ان لمحات کا لطف لینے کے لئے، وہ ایسا کام کرتی ہے۔ ہر جمعہ والے دن، جمعہ کی نماز کے بعد وہ بیوٹی پارلر سے دلہن کی طرح تیار ہو جاتی ہے۔