آگاہی پرگرام کی طرف سے آپ کو یہ معلوماتی خبر دی جارہی ہے، اس لئے یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ صدقہ جاریہ سمجھ کر شئیر کرے، ہو سکتا ہے کہ آپ کی وجہ کوئی مصیبت سے بچ جائے۔
آج کل ہمارے گرد نواح میں بہت عام ہوا ہے، بات بات پر آپ کے انگھوٹھے کے نشانات الیکٹرانک مشین پر لئے جاتے ہے، جیسا کہ سم وغیرہ لینے جائے تو وہاں پر انگوٹھے کا نشان لیا جاتا ہے۔
لیکن کیا آپ جاتنے ہے؟ غیر مصدقہ لوگوں سے سم وغیرہ لینے سے آپ کے انگوٹھے کے نشانات کا غلط استعمال بھی ہو سکتا ہے۔ اسی موجودہ حلات کے پیش نظر، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایک پریس ریلیز جاری کی، جس میں انہوں نے اس بارے میں آگاہ کیا کہ جعلساز مارکیٹ میں بہت آگئے ہیں، جو معصوم اور غریب لوگوں کو راشن اور وظیفہ کا کہہ کر ان سے انگوٹھے کے نشانات لے لیتے ہیں اور پھر اس کا غلط استعمال کرتے ہے۔ اس لئے کسی بھی مقصد کے انگھوٹھوں کے نشانات دیتے ہوئے انتہائی ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کرے تاکہ آپ ان جعلسازوں سے بچ سکے۔