Headlines

    عمران خان نے اپنے ہی وزراء کو تنبیہ کر ڈالی۔ اگر بات نہ مانی تو۔۔

    آسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ دو سال گزر جانے کے بعد بھی ریاستی اداروں میں کوئی اصلاحات متعارف نہیں کروائی جاسکیں اور نظام حکومت میں بھی بہتری نہیں آسکی۔

     

    عمران خان نے کہا کہ تمام وزرا کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے اپنے وزرا کو ہدایت کی کہ وہ ریاستی اداروں سے متعلق معاملات کے بارے میں ایک مختصر اور جامع رپورٹ تیار کریں جو عوام کے سامنے پیش کی جاسکے۔

     

    مزید پڑھیے: شاہد آفریدی کا ایسا کارنامہ کہ سادگی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

     

    ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وزراء سے یہ بھی کہا کہ اگر وزراء حکومت / تحریک انصاف کی کسی بھی قسم کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں تو وہ اپنے عہدوں سے استعفی دینے کے لئے آزاد ہیں انہیں روکا نہیں جائے گا۔

     

    انہوں نے کہا ، وزرا کو اپنی اپنی فیلڈ میں کارکردگی دکھانا ہوگی اور اگر وزراء اپنے طرز عمل کو برقرار رکھتے ہیں کارکردگی میں اضافہ نہیں کرتے تو میں خود فیصلہ کروں گا کہ انہیں کابینہ میں رکھنا چاہیے یا نہیں۔