تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا، نعیم بخاری کو کام کرنے سے رُوک دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی۔۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نعیم بخاری کو بطور پاکستان ٹیلی ویژن کے چئیرمین کام کرنے سے رُوک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، نعیم بخاری کی تعیناتی کے بارے میں کی گئی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جب سپریم کورٹ کی اس بارے میں واضح ہدایات آچکی تھی پھر ان ہدایات کو نظر انداز کر کے نعیم بخاری کو کیوں تعینات کیا گیا؟
مزید پڑھیے: خواجہ محمد آصف اور کشمالہ طارق کا راز سب کے سامنے آگیا، تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا
جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ کابینہ کو بھیجا جائے کہ اس تعیناتی پر دوبارہ غور کرے۔ انہوں نے مزید سوال کیا کہ کیسے یہ تعینانی ہوسکتی ہے جب عدالت عظمی کا واضح فیصلہ موجود ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اس آسامی کا اشتہار اخبار میں بھی نہیں دیا گیا اور نعیم بخاری 65 سال سے زیادہ عمر کے ہے۔