اب سوشل میڈیا کے بجائے روایتی میڈیا پر اپنی کہانی سنائوں گی،سینتھیا رچی کا بیان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد (این این آئی)امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی نے کہا ہے کہ اب سوشل میڈیا کے بجائے روایتی میڈیا پر اپنی کہانی سنائوں گی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں سینتھیا رچی نے کہا کہ اب سوشل میڈیا کے بجائے روایتی میڈیا پر اپنی کہانی سنائوں گی۔سینتھیا رچی نے کہا کہ اس ہفتے رحمٰن ملک سمیت پیپلزپارٹی کی مجرمانہ کارروائیاں سامنے آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کو پہلے ہی اپنے اقدام سے متعلق مطلع کردیا ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ ان معاملات کو اذگے بڑھانے کے لیے میٹنگز کرنے کو تیار ہوں۔یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزامات لگانے والی امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی کو منگل کو عدالت طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے، سائبر کرائمز اور پی ٹی اے کونوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے بھی اسی دن جواب طلب کیا ہے۔ایف آئی اے کو تحریری بیان میں سنتھیا نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے نہیں لڑنا چاہتی، بلاول کو مستقبل کا طاقتور لیڈر دیکھتی ہوں اور بلاول کا مستقبل کے رہنما کے طور پر ڈاکومنٹری میں انٹرویو کرنا چاہتی تھی۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

4 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

4 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago