طب نبویؐ۔۔ تلبینہ کیا ہے۔ حضور اکرمؐ نے تلبینہ کھانے کی کیوں تلقین کی، بچوں کے لئے انتہائی مفید کیسے ہے، مزید جانئے

    آپ کو یہ بہت ہی مفید خبر اعتماد ٹی وی کی جانب سے “آگاہی پروگرام” کے پلیٹ فارم سے دی جارہی ہے ۔ اس لئے اس پوسٹ کو صدقہ جاریہ سمجھ کر زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اور ثواب دارین حاصل کریں ۔

     

    طب نبویؐ کے بارے میں تو آپ نے سُنا ہی ہوگا، کیونکہ ہمیں بہت سے باتیں صحت کے حوالے سے رسول اللہ ﷺ کی زندگی اور نصیحت سے ملتی ہے ۔

    Advertisement

     

    ایک بہت اہم نسخہ آپ کے ساتھ شئیر کرنے جارہے ہیں۔ جس کو کہتے ہے “تلبینہ”۔ دعوت اسلامی کے معروف عالم دین محمد شاہد عطاری نے تلبینہ کی افادیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ جب حضور اکرمؐ کے گھر کوئی بیمار ہوتا تو حضورؐ ارشاد فرماتے کے اس کے لئے تلبینہ تیار کیا جائے۔

     

    Advertisement

     

    جب کوئی حضور اکرمؐ کی بارگاہ میں شکایت کرتا کہ اُسے بھوک نہیں لگتی تو آپؐ اُسے تلبینہ کھانے کی ہدایت کرتے۔ تلبینہ پیٹ سے غلاظت کو نکال دیتا ہے۔

     

    Advertisement

    تلبینہ کے فوائد:

     

    تلبینہ بیمار کے دل سے غم اُتار دیتا ہے۔ کمزوری کو یوں اُتار دیتا ہے جیسے کوئی منہ پانی کے ساتھ صاف کر لیتا ہے۔ یہ غم اور مایوسی کو دُور کرتی ہے۔

    Advertisement

     

    اس سے کمر کے درد سے شفاء ملتی ہے۔ یہ خون میں ہوموگلوبن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے معاون ثابت ہوتا ہے۔ بچوں کے حافظہ کے لئے، بھوک کی کمی کے لئے اور وزن کی کمی کے لئے تلبینہ بہت فائدہ مند ہے۔

     

    Advertisement

    مزید پڑھیے: مسجد الحرام میں فجر کی اذان کا مکمل نا ہونا، اللہ کی نشانیوں میں سے ایک ہے ؟

     

    نوجوانوں اور بوڑھوں میں شوگر کی بیماری، کالسٹرول کی زیادتی، دل کے امراض، معدہ کے مسائل، قوت مدافعت میں کمی، جسمانی کمزوری، ذہنی امراض وغیرہ میں تلبینہ کا استعمال اتنہائی مفید ہے، کیونکہ اس میں دودھ سے زیادہ کیلشیم اور پالک سے زیادہ فولاد موجود ہوتا ہے۔

    Advertisement

     

     

    تلبینہ بنانے کا طریقہ

    Advertisement

    تلبینہ بنانے کا طریقہ بہت آسان اور سستا ہے۔ تلبینہ بنانے کے لئے درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہوگی۔

     

    جُو کا آٹا، پانی، دودھ اور شہد۔

    Advertisement

    جُو کے آٹے کے دو بڑے چمج لے کر ایک کپ پانی میں مکس کریں پھر دو کپ پانی کو چولہے پر گرم کریں اور ایک کپ پانی جس میں جُو کا آٹا مکس ہے، اس کو گرم پانی میں ڈالیں اور پانچ منٹ تک ہلکی آنچ میں پکائیں، اس کے بعد حسب ذائقہ اسی پانی میں شہد مکس کر لیں پھر اس گرم پانی کو جس میں جُو کو پکایا گیا ہے،

     

    اسے دو کپ نیم گرم دودھ میں اچھی طرح مکس کرلیں اس طرح تلبینہ تیار ہوجائے گا، جس کو آپ گرم گرم بھی استعمال کر سکتے اور ٹھنڈا کر کے بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔

    Advertisement

     

     

    اس طب نبویؐ کے خاص خزانے کو صدقہ جاریا سمجھ کر زیادہ سے زیادہ پھیلائیں اور ثواب حاصل کرے۔

    Advertisement

     

    آپ کو یہ بہت ہی مفید خبر اعتماد ٹی وی کی جانب سے “آگاہی پروگرام” کے پلیٹ فارم سے دی جارہی ہے ۔ اس لئے اس پوسٹ کو صدقہ جاریہ سمجھ کر زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اور ثواب دارین حاصل کریں ۔

     

    Advertisement