ملتان (نیوز ڈیسک) مورخہ 16 جنوری 2021 کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے مختلف سوالوں کا جواب دیا۔
تفصیلات کے مطابق، ملائشیاء میں پاکستان ائیر لائن کے روکے جانے والے جہاز کے بارے میں جواب دیتے ہوئے، قریشی صاحب نے کہا کہ اس بارے میں تفصیلی معلومات تو ایوی ایشن ڈیوژن کے پاس ہے، کیونکہ وہ اس سارے معاملے کو دیکھ رہا ہے۔ جبکہ ان کے نوٹس میں یہ بات ہے کہ پاکستان بین الاقوامی لائن نے جہاز کو لیز پرلیا تھا، جس پر پی آئی اے اور جہاز کے مالک کے درمیان کچھ مسئلہ ہوا، جس پر معاملہ برطانیہ کی عدالت میں چلا گیا۔ چونکہ برطانیہ اور ملائشیاء کے درمیان باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ ہے۔ جس کے تحت ملائشیاء کی عدالت نے حکم دیا اور اس حکم کی پیروی میں جہاز روک لیا گیا۔