ہواوے کمپنی پر پابندی عائد کرنے کے بعد اب امریکہ نے دوسری چینی کمپنیوں پر نگاہ ڈال لی ہے۔ امریکہ نے جمعرات کے روز 9 چینی کمپنیوں کو چینی فوج سے رابطہ رکھنے پر بلیک لسٹ کر دیا۔
اس میں مشہور چینی کمپنی ژیومی MI بھی شامل ہے ، جو دنیا کی تیسری سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی ہے۔ اس فیصلے کے تحت امریکی سرمایہ کار بلیک لسٹ ہونے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے سے قاصر ہوں گے۔ سرمایہ کاروں کو 11 نومبر 2021 سے پہلے اپنی موجودہ ہولڈنگ کو ختم کرنا ہوگا۔