Headlines

    صحافی کی وکلاء کے ہاتھوں چھترول، نیا معاملہ سامنے آگیا

    پیر کو اے ٹی سی عدالت کے باہر بیرسٹر فہد ملک کیس کی کوریج کرتے ہوئے جیو نیوز کے ایک کیمرہ مین ناصر مغل کو زدوکوب کیا گیا۔

     

    مغل کے ساتھ اس وقت یہ معاملہ پیش آیا جب اس نے ملزم کی عدالت چھوڑنے کی فوٹیج بنانی شروع کی۔

    Advertisement

     

    ملزمان اور ان کے وکلا نے کیمرا مین پر چڑھائی کر دی ، اس کے کپڑے پھاڑے دیے۔ انہوں نے کیمرہ چھین لیا اور اس کا موبائل فون بھی توڑ دیا۔

     

    Advertisement

    ملزم محمد ہاشم ، نعمان اور راجہ ارشد نے پولیس کے سامنے ہی مغل کو زدوکوب کیا۔

     

    بعدازاں ، پولیس نے بتایا کہ مغل کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

    Advertisement

     

    مزید پڑھیے: اقرار الحسن مشکل میں پھنس گئے، ٹویٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، پاکستانی شدید غضے میں۔

     

    Advertisement

    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کیمرہ مین کے ساتھ اس سلوک پر ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔

     

    اس حملے کے خلاف اسلام آباد کے اے ٹی سی جج کو درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

    Advertisement

     

    سینیٹ کے سابق چیئرمین اور موجودہ وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کے بھتیجے بیرسٹر فہد ملک کو 15 اگست ، 2016 کو اسلام آباد کے ایف۔ 10/3 سیکٹر میں ق ت ل کیا گیا تھا۔

    Advertisement