بریکنگ نیوز: 75 کے بعد اچانک پٹرول کی قیمت 150روپے فی لیٹر کر دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے نوٹس اور اوگرا کے شوکاز نوٹسز کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع میں پیٹرول 150روپے فی لٹر فروخت ہونے لگا۔قومی موقرنامے کی رپورٹ کے مطابق وزارت پٹرولیم نے کہا کہ پیٹرول کے ذخائر 272,500میٹرک ٹن، اگلے 12دن کی ضروریات کیلئے کافی ہیں۔بعض پیٹرول پمپس پر موٹر سائیکل سوار کو 50 روپے اور گاڑی والوں کو 250 روپے سے زیادہ کا پیٹرول فروخت نہیں کیا جا رہا، بحران مزید شدت اختیار کرگیا ۔وزیرا عظم، مسابقتی کمیشن، وزارت پیٹرول اور اوگرا کے اقدامات بھی پیٹرول بحران پر قابو نہ پا سکے۔ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پیٹرول پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے ساتھ ساتھ بیشتر اسٹیشنز خالی ہیں اور فنی خرابی کے بورڈ آویزاں کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت نہیں کررہے ہیں۔واضح رہے کہ خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خصوصی اجلاس ہوا جس میں تمام رکن ممالک نے اپریل میں طے کردہ معاہدے کو مزید ایک ماہ کی توسیع دے دی جس سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔اجلاس میں اتفاق کیاگیا کہ تیل کی یومیہ پیداوار نو اعشاریہ سات ملین بیرل رکھنے کا عمل آئندہ ماہ بھی جاری رکھا جائے گا اور معاہدے کے تحت رواں سال جولائی تا دسمبرسلسلہ وار طریقے سے یومیہ پیداوارسات اعشاریہ سات ملین بیرل تک لائی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق لاک ڈاون میں نرمی اوراوپیک کے اتفاق سے تیل کی قیمتوں میں استحکام آگیا ہے جبکہ اجلاس کے دوران اتحادیوں خصوصا روس نےتیل کی قیمتیں بڑھانےکیلئےپیداورمیں کمی کا فیصلہ کیا۔اوپیک ممالک کے اتفاق کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور گزشتہ روز تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔امریکی خام تیل کی قیمت2اعشاریہ چودہ فیصد اضافے کے ساتھ انتالیس اعشاریہ 55ڈالرجبکہ برطانوی خام تیل 2اعشاریہ اکتیس ڈالرکے اضافے کے ساتھ بیالیس اعشاریہ اکتیس ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔

Reference: Hasssan Nisar

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

4 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

4 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago