تصویر میں معصوم سی دکھائی دینے والی خاتون کس شرمناک کام میں ملوث نکلی؟ حقیقت جان کر آپ بھولے چہروں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں بچوں سے زیادتی ویڈیو بنانے کا بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے۔گھناؤنے کام میں ملوث گروہ میں خواتین کے ملوث ہونے کا ابھی انکشاف ہوا ہے۔ خواتین بچوں کو ورغلاتی تھیں۔بعدازاں بچوں کی زیادتی کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔ملزم بچوں کو پہلے نشے کا عادی بناتے تھے بعدازاں زیادتی کرنے کی ویڈیوز بنائی جاتی۔پولیس نے اس سلسلے میں چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ اس گروہ میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق بچوں کو ایک کمرے میں رکھ کر منشیات دی جاتی،شیشہ پلایا جاتا۔

اس متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آیا اس گروہ کا ڈارک ویب سے تعلق ہے یا نہیں۔اس گروہ کے مرکزی ملزم یاسر کو 2015ء میں بھی اسی الزام میں گرفتار کیا گیا تاہم ملزم نے پانچ لاکھ روپے دے کر خود کو آزاد کروا لیا تھا،

یہ ملزمان چار سے پانچ دیگر مقدمات میں بھی ملوث ہیں۔اس سے قبل فیصل آباد میں بچے اغوا کر کے بعدازاں کام کروانے کا انکشاف ہوا تھا اسی گروہ کے ہاتھوں اغوا ہونے والا عبدالرحمن بھی 14 ماہ بعد گھر پہنچا تھا۔گھر لوٹنے والے بچے نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے اغوا کے بعد جہاں رکھ گیا وہاں اور بھی بچے موجود تھے۔

Advertisement

بچے نے مزید بتایا کہ کسی نے مجھ سے ایڈرس پوچھا جب میں وہ بتانے لگا تو اچانک ہی میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا۔جب میری آنکھ کھلی تو وہاں اور بھی کئی بچے موجود تھے۔

وہاں پر بچے رو بھی رہے تھے لیکن کسی کی مجال نہیں تھی کہ آنکھ اٹھا کر اوپر دیکھے کہ کون آیا ہے۔ وہاں پر کمسن بچے ماں باپ کو آوازیں لگا رہے تھے۔اس کے بعد وہاں موجود ایک شخص نے کہا کہ اس کو بھی کام پر لگاؤ۔خیال رہے کہ فیصل آباد میں حالیہ عرصے میں بچوں کے اغوا اور زیادتی کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago