Headlines

    وزیر اعظم عمران خان نے وزیرستان کے لوگوں کے لئے بڑا اعلان کر دیا

    جنوبی وزیرستان (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے آج سے وزیرستان میں تھری جی / 4 جی براڈ بینڈ خدمات کو شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

     

    وزیر اعظم عمران خان نے یہ اعلان جنوبی وزیرستان کے دورے کے دوران قبائلی عوام کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لئے ہونے والی تقریب میں کیا۔

    Advertisement

     

    کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قبائلی علاقوں اور بلوچستان کی ترقی کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قبائلیوں کے لئے کالجوں ، اسکولوں ، یونیورسٹیوں اور وظائف سمیت تمام تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے نوجوانوں کی تکنیکی مہارتوں کو حاصل کرنے کے لئے قبائلی علاقوں میں ٹیکنیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا۔

     

    Advertisement

    عمران خان نے کہا کہ تعلیم کے بعد سب سے بڑا چیلنج روزگار ہے۔ پچھلے 15 سالوں کے دوران ، وانا میں بہت مشکل حالات رہے انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام صرف ایک آغاز ہے کیونکہ حکومت تمام قبائلی علاقوں اور بلوچستان کی ترقی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

     

    مزید پڑھیے: مریم نواز نے تحریک انصاف کو ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ کی اصلیت بتا دی، پی ٹی آئی میں رنج و غم

    Advertisement

     

     

    مزید بتایا کہ قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کرنا ایک مشکل کام تھا اور کچھ عناصر نے اس اقدام پر غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کی۔ انہوں نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں قبائلی اضلاع کے انضمام کے دوران قبائلیوں کو اپنا کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

    Advertisement

     

    پرائم منسٹر عمران خان نے اعلان کیا کہ آج سے وزیرستان میں تھری جی / 4 جی خدمات کو فعال کردیا جائے گا اور کہا کہ انہوں نے آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

     

    Advertisement

    مزید پڑھیے: وینا ملک نے مفتی عبدالقوی کے حریم شاہ اور فضل الرحمان کے مریم کے ساتھ تعلق کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

     

    آئندہ ماہ سے زیتون کے درختوں کی شجرکاری مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا اور بتایا کہ درختوں کی حفاظت کی ذمہ داری مقامی لوگوں کو دی جائے گی۔

    Advertisement

     

    ساتھ ہی عثمان ڈار کو ہدایت کی کہ قبائلی نوجوانوں کے وظائف کی تعداد دوگنا کردیں۔ انہوں نے خیبر پختونخواہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیرستان کے تمام خاندانوں کو صحت کی انشورنس فراہم کرنے کے علاوہ ڈیم بنا کر پانی کے مسائل حل کریں۔

    Advertisement