اہم خبریں

وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنا دی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بدھ کے روز بتایا کہ پاکستان نے 192 ممالک میں آن لائن ویزا کی سہولت بڑھا دی ہے۔

 

اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ کرنے کے دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران کے حکم پر آن لائن ویزا سروس کا آغاز کیا گیا تھا اور وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ اس کے ذریعے ویزا جاری کرنے میں آسانیاں پیدا ہوں۔

Advertisement

 

وزیر داخلہ نے میڈیا کو بتایا کہ ای پاسپورٹ سروس جلد ہی شروع کی جائے گی جبکہ مزدوروں کے لئے پاسپورٹ کی میعاد کی مدت میں دس سال تک اضافہ کیا گیا ہے۔

 

Advertisement

مزید پڑھیے: پولیس کا بڑا کارنامہ، تحریک انصاف کی محنت رنگ لے آئی، پولیس نے نئی تاریخ رقم کر دی

 

شیخ رشید نے کہا کہ ملک بھر میں ایک ایکسپریس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت شہریوں کو پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری فراہم کی جائے گی۔

Advertisement

 

انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ ہولڈرز کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے سے چھ ماہ قبل مطلع کرنے کے لئے آج (24 دسمبر) سے ایک ایس ایم ایس سروس بھی شروع کر دی گئی ہے۔

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago