اہم خبریں

موسم کی تازہ ترین صورت حال، سردی نے پھر سے کمر کس لی۔

تازہ ترین صورت حال کے مطابق، بدھ کے روز اسلام آباد کا موسم سرد اور خشک رہنے کے بعد، بروز جمعرات کو بھی سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شہر میں درجہ حرارت 2 رہنے کے ساتھ میں ہوا میں نمی %29 ہوگی۔

 

بدھ کے روز بلوچستان میں موسم سرد رہنے کے بعد، جمعرات کے روز بھی بلوچستان میں موسم سرد اور خشک ہی رہے گا، جبکہ شمالی بلائی علاقوں میں سردی میں مزید اضافہ ہوگا۔ کوئٹہ میں ہوا میں نمی 26% ہے اور درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہے۔

Advertisement

 

پنجاب میں بدھ کو موسم سرد رہنے کے بعد، جمعرات کو بھی سرد اور خشک ہی رہے گا۔ جبکہ گجرانوالہ ڈویژن، لاہور ڈویژن، فیصل آباد ڈویژن کے کئی علاقوں سمیت رحیم یار خان میں دھند کا راج رہے گا۔ صوبہ کے دیگر علاقوں میں سرد اور خشک موسم رہے گا۔

 

Advertisement

مری میں 0، لاہور میں 5، سرگودھا میں 5، فیصل آباد میں 4، ملتان میں 4، ڈیر غازی خان میں 2، بہاولپور میں 2 اور ساہیوال میں 5 درجہ حرارت رہنے کا امکان۔

 

صوبہ سندھ میں بدھ کے روز سرد اور خشک موسم رہنے کے ساتھ ساتھ، جمعرات کو بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ سکھر، لاڑکانہ اور بینظیر آباد میں دھند چھائی رہے گی۔

Advertisement

 

کراچی میں 11، حیدر آباد میں 9، سکھر میں 4، ٹھٹھہ میں 9، موہنجوداڑو میں 1، اور نوابشاہ میں 4 درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔

 

Advertisement

صوبہ خیبر پختونخواہ میں بدھ کے روز موسم سرد اور خشک رہا۔ جمعرات کو بھی موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بلائی اضلاع میں بہت زیادہ دھند اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 

دیر میں 3-، مالم جبہ میں 1-، پشاور میں 4، بنوں میں 2، ڈیرہ اسماعیل خان میں 5 اور ایبٹ آباد میں 1 درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago