Headlines

    اسلام آباد کے ریسٹورنٹ کی مالک خواتین نے مینجر سے ایسی حرکت کی کہ شرم و حیا کہ سب ریکارڈ توڑ دیئے، ویڈیو وائرل۔

    اسلام آباد کے ریسٹورنٹ کی مالک خواتین نے مینجر سے ایسی حرکت کی کہ شرم و حیا کہ سب ریکارڈ توڑ دیئے، ویڈیو وائرل۔

     

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 21 جنوری 2021 کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جو کہ تعلیم یافتہ اور جاہل ہونے میں واضح فرق کی نشاندہی کر رہی ہے۔

    Advertisement

     

    تفصیلات کےمطابق، اسلام آباد میں موجود کانولی کیفے کی مالک خواتین نے ویڈیو بناتے ہوئے اپنے کیفے کے مینجر کو بلایا اور انگریزی میں بتایا کہ وہ انکے کیفے کا مینجر ہے۔ اور ان خواتین نے انگریزی میں اس سے پوچھنا شروع کر دیا، جبکہ مینجر انگریزی نہیں جانتا ہے۔ ایک سوال میں خواتین نے پوچھا کہ اس نے کتنی انگریزی کی کلاسیں لی ہے، جس پر مینجر کو انگریزی میں جواب دینا نہیں آیا اور اس نے کہا کہ 2 کالاسیں لی ہے۔ پھر ان میں سے ایک خاتون نے مینجر کو کہا کہ وہ  کیمرے میں دیکھ کر ایک انگریزی میں فقرہ بولے۔ جس پر مینجر نے غلط انگریزی بولتے ہوئے بتایا کہ اس کا نام اویس عطاء ہے اور وہ وہاں پر مینجر ہے۔

     

    Advertisement

    مینجر کی غلط انگریزی پر ان خواتین نے زرو سے قہقے لگائے اور اس کو شرمندہ کیا کہ اسے انگریزی نہیں آتی۔ عوام نے خواتین کی اس حرکت کو بہت غلط سمجھا اور اس کیفے کے خلاف کمپئین چلائی کہ اس کیفے پر جانا چھوڑ دے۔