رحمن ملک نے زیادتی کے الزام پرامریکی صحافی کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

کراچی /  اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک کے وکلاء نے زیادتی کا الزام لگانے والی امریکی خاتون صحافی سنتیھیا رچی کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

 

سابق وزیر داخلہ نے اپنے قانونی نوٹس میں سنتھیا رچی کے لگائے گئے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیکر سختی سے تردید کی ہے، رحمان ملک نے کہا کہ یہ لڑائی محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی تکریم کی لڑائی ہے جو کہ نہ صرف میری بلکہ پوری قوم کی قائد ہیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور میرے کردار کشی کے پیچھے کونسے عناصر ہیں وقت آنے پر بے نقاب کروں گا۔ ان عناصر کو ان کی ماضی یاد دلاوں گا کہ رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔

Advertisement

 

ان کا کہنا تھا کہ مجھے مسلسل جیل بھیجوانے اور قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں،نہ میں کبھی کسی کے دباو میں آیا اور نہ کبھی آونگا،میرا ضمیر اور میرا دامن صاف ہے جب میرے خلاف کچھ نہیں ملا تو دشمن گھٹیاترین الزامات پر اتر آئے۔میرے سنتھیا نامی امریکی خاتون سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں وہ ایک دوست ملک کی شہری ہے۔وقت بتائے گا کہ اس نے پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے میں کیا کردار ادا کیا۔

سینیٹر رحمن ملک کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خلاف نازیبا الزامات لگاکر پیپلز پارٹی سمیت ہرپاکستانی کو مجروح کرنے پر بطور چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سنتھیا رچی کے ان الزامات کا نوٹس لیا۔ اس نوٹس کے ردعمل میں الزامات کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

Advertisement

 

نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنتھیا رچی نے پہلے رحمان ملک پر بطور وزیرِداخلہ غیر قانونی پی او سی جاری کرنے کا الزام لگایا تھا جس کی نادرا نے تردید جاری کی تھی۔ بعدازاں امریکی صحافی نے رحمن ملک پر زیادتی کا الزام عائد کیا۔ سنتھیا رچی سینیٹر رحمان ملک سے وزارت داخلہ میں ایک بار اس وقت کے  وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کی بیٹی کے ہم راہ ملی تھیاور اعظم سواتی کے حوالے سے اپنے ویزے میں توسیع کی درخواست لے کر آئی تھی۔  سنتھیا رچی کی درخواست کو اس وقت کے سیکرٹری داخلہ کو مزید کاروائی کے لئے بھیجا تھا۔ مجوزہ قوانین کے تحت سنتھیا رچی کو ویزے میں توسیع کی گئی تھی جو کہ پہلے پاکستانی سفارت خانے نے جاری کیا تھا۔

 

Advertisement

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے ٹوئٹ میں پیپلزپارٹی کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا دفاع کرتے ہوئے قانونی و اخلاقی حدود اور خواتین کا احترام ملحوظ رکھیں۔

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

4 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

4 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago