اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوروے کے سابقہ سایستدان اور اقوام متحدہ ماحولیات تحفظ کے سابقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایرک سولہیم نے پاکستان کا مثبت پہلو پوری دُنیا کے سامنے رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق، ایرک سولہیم نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تصاویر شئیر کی اور پاکستان کو شاباش دی اور کہا 6 سالوں میں پاکستان بدل گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بلین ٹری پروگرام رنگ لے آیا ہے۔ انہوں نے ایک ہی تصویر میں 2 تصاویر کو اکٹھا کر کے دیکھایا، جس میں پاکستان کی ایک تصویر 2014 کی ہے، جس میں ائیریل ویو سے پاکستان کی حدود براؤن رنگ کی نظر آرہی ہے، جبکہ دوسری 2020 کی تصویر ہے جس میں پاکستان کی حدود سبز نظر آرہی ہے۔