Headlines

    طالب علموں کی محنت رنگ لے آئی، وزیر تعلیم کا بڑا اعلان۔۔

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طالب علموں کے موجودہ مطالبہ کے بارے میں اپنا مؤقف بتایا۔

     

    تفصیلات کے مطابق، وزیر تعلیم نے کہا کچھ یونیورسٹی کے طالب علم مطالبہ کر رہے ہیں کہ جیسے ان کی کلاسیں آن لائن ہوئی ہے، ویسے ہی ان کے پیپر بھی آن لائن ہو۔ اس مطالبہ پر ان کا کہنا تھا یہ وہ کام ہے، جس پر فیصلہ لینا یونیورسٹی کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھر بھی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ہدایات دے دی گئی ہے کہ وہ اس بارے میں یونیورسٹیوں کے وی سی سے مشاورت کرکے اس مسئلے کا مناسب حل نکالے۔

    Advertisement

     

    محمود نے مزید یونیورسٹیوں کو بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیاں بھی اپنے طور پر جانچ پڑتال کرے کہ آیا وہ آن لائن اتنے طالب علموں کے پیپر لینے کی صلاحیت رکھتی بھی ہے یا نہیں؟ تاکہ کوئی بچہ اپنے حق سے محروم نا ہو جائے۔ مزید تاکید کرتے ہوئے ہدایات دی گئی کہ آن لائن سسٹم کا غلط استعمال نا کیا جائے اور پیپر بھی اچھے اور میرٹ پر بنایا جائے تاکہ طالب علموں کے حق میں بہتر ہو۔

     

    Advertisement