ویانا ایئرپورٹ پر ایک آدمی کو 74 چھپکلیوں کو جرابوں اور آئس کریم کے خانوں میں بھر کر آسٹریا میں لیجانے کی کوشش کرنے پر پکڑا گیا۔
آدمی ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے راستے تنزانیہ سے جارہا تھا اس نے گرگٹ کو اپنے سامان میں چھپا رکھا تھا۔

جانچ پڑتال کے دوران ، اہلکاروں کو اس سوٹ کیس میں جانور ملے جن کی مارکیٹ میں قیمت تقریبا 32,000£ بتائی گئی ہے۔ ان میں سے بیشتر کی حالت ٹھیک تھی حالانکہ دو راستے میں ہی دم توڑ چکے تھے۔
اس شخص کو تحویل میں لے لیا گیا تھا جبکہ گرگٹ کو شوئنبرن چڑیا گھر لایا گیا۔ اس کے بعد انہیں مناسب رہائش اور ویٹرنری دیا گیا ہے۔
چھپکلیوں کو اب مناسب جگہ میں رکھا گیا ہے جہاں مناسب ماحول ان کی ضروریات کے مطابق ان کو فراہم کیا جائے گا۔ چڑیا گھر کے ماہرین کے مطابق ، یہ جانور تنزانیہ کے سرد اور بارش والے علاقے ، آسامبرا پہاڑوں سے آئے ہیں۔
آدمی پر اب کاروائی اور تقریبا 5000£ تک جرمانہ کیا جائے گا۔