نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے والا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کا پاسپورٹ اب ایکسپائر ہو جائے گا جس کی وجہ سے وہ لندن میں مقیم نہیں رہ سکیں گے
16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ ایکسپائر ہونے کے بعد وہ لندن سے کسی بھی ملک میں سفر نہیں کر سکیں گے
اس کے بعد نواز شریف کے پاس صرف ایک آپشن ہو گی جو کہ ہنگامی سفری دستاویزات(ای ٹی ڈی) کی شکل میں ہو گی نواز شریف کو آئی ٹی ڈی کی درخواست پاکستان ہائی کمیشن دینی ہو گی جس کے بعد نواز شریف کو ایک سلپ جاری ہو گی جس پر وہ پاکستان سفر کر سکیں گے لیکن اس کے علاوہ کسی اور جگہ سفر نہیں کر سکیں گے۔
ای ٹی ڈی ڈاکومنٹ ایک ایسا ڈاکومنٹ ہے جب کوئی پاکستانی باہر کسی ملک میں پھنسا ہو تو اس کو واپس لانے کے لیے یہ ڈاکومنٹ استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ ڈاکومنٹ صرف ایک بار ہی استعمال کیا جا سکتا ہے اس لئے 16 فروری کو جب نواز شریف کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو گا تو نواز لیگ اور نواز شریف کے لئے نئی مشکلات سامنے آجائیں گی۔