Headlines

    کپل شرما کے گھر سے خوشی کی خبر، دعاؤں کی درخواست

    بھارتی میڈیا کے مطابق ، بھارتی مزاحیہ شو دی کپل شرما شو کچھ ہفتوں کے لئے عارضی طور پر بند ہوگا۔

     

    انڈین ایکسپریس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کپل شرما کے شو کو کچھ تخلیقی تبدیلیوں کے سبب عارضی طور پر معطل کردیا جائے گا۔

    Advertisement

     

    شو کچھ ہفتوں کے اندر دوبارہ تیار کردہ اوتار میں واپس آجائے گا۔

     

    Advertisement

    ایک اور دوسری وجہ دی کپل شرما شو کو معطل کیے جانے کی یہ بھی بتائی جا رہی ہے کہ شو کے میزبان کپل شرما کی اہلیہ جینی چتراتھ اس وقت حاملہ ہیں اور اگلے ہی مہینے یہ جوڑا اپنے دوسرے بچے کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہے لہذا کپل شرما نے اپنے کام سے کچھ عرصہ وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

     

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اداکار کامیڈین اپنے خاندان، اپنی بیوی، بچے اور نومولود کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

    Advertisement

     

    سلمان خان ٹیلی ویژن اور بنیجے ایشیاء کے تیار کردہ کپل شرما شو کا آغاز 2016 میں کیا گیا تھا۔ جو کہ ایشیاء کا ایک بہت مقبول شو سمجھا جاتا ہے

     

    Advertisement