Headlines

    اسلام آباد ایف 9 پارک گروی رکھ کر قرضہ لینے کے بارے میں عمران خان کا فیصلہ آگیا۔

    اسلام آباد ایف 9 پارک گروی رکھ کر قرضہ لینے کے بارے میں عمران خان کا فیصلہ آگیا۔

     

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 26 جنوری 2021 کو وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔

     

    تفصیلات کے مطابق، انہوں نے دو نجی نیوز چینل کے نیوز ٹریکر کا سکرین شوٹ شئیر کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ انہوں نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ وفاقی حکومت کا ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ پارک کو گروی رکھ کے لینا ہے یا نہیں؟ جبکہ ایک نجی نیوز چینل نے اسی وقت خبر غلط نشر کی تھی۔

     

    دوسری طرف، ایک نیوز چینل نے تازہ ترین خبر دیتے ہوئے کہاں کہ وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کی یہ تجویز مسترد کر دی ہے کہ پارک کو گروی رکھ کر قرضہ لیا جائے۔

     

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سے غلطی ہو جاتی ہے، ہمیں غلطی کی نشاندہی پر اپنی غلطی کو درست کر لینا چاہیے ناکہ غلط خبر پر ڈٹ کر انا کو درمیان میں لے آنا چاہئے۔