Headlines

    یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب ( یو سی پی ) کے طلباء کے خلاف سکیورٹی گارڈز کا سخت ایکشن

    منگل کو یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب(یو سی پی) کے باہر احتجاج کے بعد لاہور پولیس نے 500 طلبا کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

     

    ایف آئی آر سکیورٹی آفیسر کے اس بیان پر درج کی گئی کہ طلباء مسلح تھے اور انہوں نے متعدد انتباہات کے باوجود یونیورسٹی کے باہر دھرنا دیا تھا۔

    Advertisement

     

    منگل کے روز ، 300 سے زائد یونیورسٹی طلباء کے ایک گروپ نے امتحانات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کیمپس کے باہر پولیس اور یو سی پی کے سیکیورٹی گارڈز سے معاملات خراب کئے۔

     

    Advertisement

    پروگریسو اسٹوڈنٹس کے سکریٹری سلمان سکندر کے مطابق طلبا کو دوپہر 2 بجے یونیورسٹی انتظامیہ سے بات چیت کے لئے بلایا گیا۔

     

    دوپہر کے قریب ، یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز نے مرکزی دروازہ بند کردیا۔ طلبا کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے دروازے کھولے تو اہلکاروں نے طلباء پر چڑھائی کر دی۔

    Advertisement

     

    سکندر نے کہا کہ طلباء نے صرف چڑھائی کا جواب دیا۔

     

    Advertisement

    دوسری طرف ، یو سی پی انتظامیہ نے بتایا کہ طلبا کو یونیورسٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی جس پر وہ اپنا آپا کھو بیٹھے ، کیمپس کا مین گیٹ توڑ دیا اور گارڈز پر چڑھائی کی۔

     

    اس چڑھائی میں متعدد طلباء کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تھا

    Advertisement