ایک دلچسپ پیشرفت میں پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) کے پاس ایک درخواست دائر کی ہے جس میں ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ فضل الرحمن اور دیگر پارٹی قائدین اکثر لیبیا اور عراق جاتے اور وہاں سے مالی اعانت وصول کرتے تھے۔
چیف الیکشن کمشنر کو دی گئی درخواست میں پی ٹی آئی کے ایم این اے فرخ حبیب نے جے یو آئی (ف) کے سابق ترجمان حافظ حسین احمد کی طرف سے پارٹی کی مبینہ غیر ملکی مالی اعانت سے متعلق انکشافات کا حوالہ دیا۔ ایک انٹرویو کی کاپی جس میں حافظ حسین نے مبینہ طور پر اعتراف کیا تھا اس درخواست کے ساتھ جوڑ دی۔