واٹس ایپ نے راتوں رات نئی فیچر متعارف کروا دی۔
عام طور پر لوگ صبح اٹھتے ہی، موبائل کا استعمال کرتے ہوئے، سب سے پہلے سوشل میڈیا سے متعلقہ ایپز کو کھولتے ہیں، جیسا کہ انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ وغیرہ۔۔
واٹس ایپ نے راتوں رات نئی فیچر متعارف کروا دی۔
عام طور پر لوگ صبح اٹھتے ہی، موبائل کا استعمال کرتے ہوئے، سب سے پہلے سوشل میڈیا سے متعلقہ ایپز کو کھولتے ہیں، جیسا کہ انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ وغیرہ۔۔
مورخہ 28 جنوری 2021 کی صبح کو جب واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین نے واٹس ایپ کھولا تو اسٹیٹس کالم میں ایسی حیران کن چیز دیکھی کہ دیکھتے ہی رہ گئے۔
جی ہاں! یہ آپ کے ساتھ بھی ہوا ہوگا یا پھر ہو جائے گا کہ جب آپ واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھنے لگے ہونگے تو آپ کے سامنے سب سے پہلے واٹس ایپ کے نام سے اسٹیٹیس نظر آیا ہوگا۔ جو کہ واٹس ایپ کہ نئی حیران کن فیچر ہے۔
واٹس ایپ نے اسٹیٹس پر چار تصاویر لگائی تھی، جس میں مختلف اطلاعات دی گئی تھی، جسے ہی آپ اسٹیٹس دیکھے گے، اسی وقت اسٹیٹس ختم ہو جائیگا۔
پہلی تصویر میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ اب اسٹیٹس پر بھی آگئی ہے اور آپ کو نئی خصوصیات کے بارے میں آگاہ اس کے ذریعے کیا کرے گی۔
دوسری تصویر میں انہوں نے بہت دلچسپ انداز میں کہاں کہ وہ آپ کی پرائیویسی کی مکمل طور پر حفاظت کرتے ہے۔
تسیری تصویر میں واٹس ایپ نے وضاحت کی کہ وہ صارفین کی ذاتی بات چیت کو نا تو سنتی ہے اور نا ہی دیکھتی ہے۔
چوتھی تصویر میں کہا گیا کہ مزید معلومات کے لئے ان کے ساتھ رابطہ میں رہے۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ واٹس ایپ کی یہ پیش رفت اس لئے سامنے آئی کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ کی پالیسی کے بارے میں ہونے والی بحث نے واٹس کی عزت اور ساکھ کے بارے میں مختلف سوال کھڑے کئے، جس کے بعد واٹس ایپ نے اپنی پالیسی تو وقتی طور پر واپس لے لی مگر واٹس ایپ کے مقابلے میں مختلف ایسی کمپنیاں میدان میں آگئی اور اس ساتھ ہی واٹس ایپ کے بارے میں مختلف افواہیں اور قیاس آرائیوں نے بھی جنم لیا۔
اسی وجہ سے واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو اعتماد میں لینے کے لئے یہ فیچر متعارف کروائی، جس سے وہ اپنے صارفین کے ساتھ براہ راست رابطہ کر سکے گے۔