سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں لوگوں کو گاڑیوں کے اوپر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے اور آسمان سے ڈالرز کی بارش ہو رہی ہے جسے پکڑنے کے لیے لوگ بھاگ رہے ہیں۔
گاڑیوں اور تقریب کے ایک حصے کے آس پاس جمع ہونے والے افراد کو فوٹیج میں ڈالرز پکڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
معاملے کی تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ یہ ایک شادی کی تقریب ہے جو گوجرانوالہ کے علاقے ڈی سی کالونی میں ہوئی جہاں ایک صنعتکار نے اپنے بیٹے کی بارات کے دوران ڈالروں کی بارش کر دی۔
یہ بات سامنے آئی کہ جیسے ہی دولہا اپنے دوسرے رشتہ داروں کے ساتھ شادی ہال میں پہنچا اس کے والد نے دوست اور رشتہ دار مہمانوں پر ڈالرز اور پاکستانی کرنسی کے نوٹوں کی بارش کر دی۔
مقامی افراد اور شادی میں شریک افراد کو کرنسی نوٹ جمع کرتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ملک میں شادی کی اسراف انگیز تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے اور اسی طرح کی ایک اور حرکت میں ، پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایک ’بارات‘ میں نوٹوں کے ساتھ ساتھ موبائل فون کی بارش دیکھی گئی۔
لوگوں کی ایک بڑی تعداد ، جلوس کے ان حصوں اور راہگیروں سمیت ، گاڑی کے آس پاس جمع ہوگئی اور نوٹ اور موبائل فون اٹھانے کے لیے اس کے قریب جانے کے لئے کوششیں کرنے لگے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More