کراچی (نیوز ڈیسک) مورخہ 28 جنوری کی صبح سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جو کہ ایک کار اور اس کے ساتھ جانے والے پروٹوکول کی تھی۔ اس ویڈیو کو اس نام سے مشہور کیا گیا کہ گورنر کی گاڑی میں کتا کراچی کی سڑکوں پر جارہا ہے۔
دوسری طرف، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ویڈیو پیغام جاری کیا کہ جس میں انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ بلکل بے بنیاد الزام ہے کہ کار میں کتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑی میں ان کی فیملی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں انکی بیٹی اور انکی بیگم تھی اور جس نے بھی یہ حرکت کی بہت ہی غیر سنجیدہ اور غلط حرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پروٹوکول جو گورنر کی فیملی کو ملتا ہے وہی تھا۔ اس گاڑی میں کُتا موجود ہونا، کوئی بڑی بات نہیں ہے۔