لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان موٹر کار مارکیٹ میں چنگان کی نئی کار نے مارکیٹ میں ہل چل ماچا دی۔
تفصیلات کے مطابق، ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے چنگان کے سی ای او نے بتایا کہ ان کے پاس جو کار بنانے کا پلانٹ ہے، وہ سالانہ 30 ہزار کاریں بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس پر اب بھی کام ہو رہا ہے اور جلد ہی 30 ہزار کاریں ایک سال میں بننا شروع ہوجائینگی۔
کچھ ہی دنوں میں کار کی بُکنگ بند ہونے پر، سی ای او نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے آغاز میں ہی پری بکنگ شروع کی تھی، جس پر 17 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھی، اس کے بعد لکی قرعہ اندازی کی گئی تھی، جو 1 ہزاز صارفین کے لئے تھی۔ پھر ان 17 ہزار میں سے 1000 کسمٹر کی بکنگ کی گئی تھی۔ اس کے بعد 14 جنوری کو عام کسٹمر کے لئے بکنگ کھولی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں توقعات سے زیادہ رسپانس ملا اور انکے ڈیلر شپ کا کوٹا گھنٹوں میں مکمل ہو گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا اس طرح انکی پروڈیکشن کا جون تک کا کوٹا مکمل کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں مجبوراً بکنگ بند کرنی پڑی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انکی کمپنی کا اصل مقصد ہے کہ گاڑی حقیقی کسمٹر کو ملے نا کہ ڈیلر یا بروکر کو، اور جو حقیقی کسٹمر ہے، وہ 4 ماہ سے زیادہ انتظار نہیں کرتا، اس لئے بھی کمپنی نے مزید بکنگ بند کر دی تھی۔
ایک سوال کے جواب میں وضاحت دیتے ہوئے، بتایا گیا کہ کمپنی نے انوسٹر صارفین سے بچنے کے لئے مختلف طریقہ کار اپنائے، جس میں گاڑی کی بکنگ میں زیادہ ایڈوانس لینا شامل ہے، جو کہ ایک انوسٹر کے لئے مشکل کام ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کیا گیا کہ ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک ہی گاڑی بُک کی جائے۔