اہم خبریں

ماسٹر چنگان کے سی ای او نے نئی لانچ ہونے والی کار ایلسون کی پاکستان میں بکنگ بند کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔۔

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان موٹر کار مارکیٹ میں چنگان کی نئی کار نے مارکیٹ میں ہل چل ماچا دی۔

 

تفصیلات کے مطابق، ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے چنگان کے سی ای او نے بتایا کہ ان کے پاس جو کار بنانے کا پلانٹ ہے، وہ سالانہ 30 ہزار کاریں بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس پر اب بھی کام ہو رہا ہے اور جلد ہی 30 ہزار کاریں ایک سال میں بننا شروع ہوجائینگی۔

Advertisement

 

کچھ ہی دنوں میں کار کی بُکنگ بند ہونے پر، سی ای او نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے آغاز میں ہی پری بکنگ شروع کی تھی، جس پر 17 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھی، اس کے بعد لکی قرعہ اندازی کی گئی تھی، جو 1 ہزاز صارفین کے لئے تھی۔ پھر ان 17 ہزار میں سے 1000 کسمٹر کی بکنگ کی گئی تھی۔ اس کے بعد 14 جنوری کو عام کسٹمر کے لئے بکنگ کھولی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں توقعات سے زیادہ رسپانس ملا اور انکے ڈیلر شپ کا کوٹا گھنٹوں میں مکمل ہو گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا اس طرح انکی پروڈیکشن کا جون تک کا کوٹا مکمل کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں مجبوراً بکنگ بند کرنی پڑی۔

 

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ انکی کمپنی کا اصل مقصد ہے کہ گاڑی حقیقی کسمٹر کو ملے نا کہ ڈیلر یا بروکر کو، اور جو حقیقی کسٹمر ہے، وہ 4 ماہ سے زیادہ انتظار نہیں کرتا، اس لئے بھی کمپنی نے مزید بکنگ بند کر دی تھی۔

 

ایک سوال کے جواب میں وضاحت دیتے ہوئے، بتایا گیا کہ کمپنی نے انوسٹر صارفین سے بچنے کے لئے مختلف طریقہ کار اپنائے، جس میں گاڑی کی بکنگ میں زیادہ ایڈوانس لینا شامل ہے، جو کہ ایک انوسٹر کے لئے مشکل کام ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کیا گیا کہ ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک ہی گاڑی بُک کی جائے۔

Advertisement

 

اون منی کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ اون منی کا مسئلہ مارکیٹ کی بنا پر ہے، لوگ اس کو غلط طریقے سے استعمال کرتے ہے اور اس کو صرف ایک کمپنی حل نہیں کر سکتی، اس کو سرکاری سطح پر توجہ کی ضرورت ہے۔

 

Advertisement

ڈائریکٹر سیل اینڈ مارکیٹنگ سید شبیر الدین نے ایک سوال کے جواب میں اون منی کا ٹرینڈ خترم ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی گاڑیوں کی مارکیٹ میں موبائل مارکیٹ کی طرح بوسٹ آنے سے یہ مسئلہ بھی حل ہوجائیگا۔

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago