Headlines

    جیالے اور حکومت مد مقابل، خواجہ آصف کی کالونی کو ہاتھ لگانا مہنگا پڑ گیا، حکومت کی دوڑیں

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی ہاؤسنگ کالونی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ نے اتوار کے روز سیالکوٹ میں کالونی کے دفاتر کو گرا دیا۔

     

    ہاؤسنگ کالونی میں بکنگ دفاتر کو گرانے کے لئے مقامی انتظامیہ کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔ اس موقع پر مشتعل ن لیگ کے کارکنوں کا پولیس کے ساتھ کافی سخت آمنا سامنا ہوا۔

     

    سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر نے الزام لگایا کہ انہیں سیاسی طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل سے قبل انہیں اپنے دفاتر سے 63 ملین روپے لینے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔

     

    پچھلے ہفتے ، ضلعی انتظامیہ لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے کھوکھر برادران کی غیر قانونی 38 کنال سرکاری اراضی دوبارہ حاصل کی۔

     

    ذرائع نے بتایا تھا کہ انتظامیہ نے ایکسپو سنٹر کے قریب تجاوزات کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا اور سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضوں سے بازیاب کرا لیا۔ بازیاب شدہ زمین کی قیمت لگ بھگ ڈیڑھ ارب روپے بتائی گئی ہے۔

     

    ذرائع نے بتایا کہ کھوکھر برادران نے زمین پر جعلسازی سے تجاوزات کیے تھے اور انہیں کارروائی سے قبل نوٹسز بھی دیئے گئے تھے۔

     

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) لاہور اور ایس ایس پی آپریشنز نے انسداد تجاوزات آپریشن کی نگرانی کی۔