بلوچستان حکومت نے پلاسٹک کے تھیلے کے متبادل ماحول دوست بائیوڈی گریڈایبل بیگ کی تیاری کے لئے منظوری دی اور صوبے میں پلاسٹک سے بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے کے لئے پلاسٹک کے تھیلے ضبط کرنے کے لئے سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔
محکمہ ماحولیات تحفظ ایجنسی کے ایک عہدیدار ، محمد خان عثمان خیل نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ میں پلاسٹک آلودگی پھیلانے کا سب سے اہم ذریعہ ہونے والے پولی تھین بیگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور پولی تھین بیگ تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔