Headlines

    بلوچستان میں بھی تبدیلی آگئی، ترقی کی راہ پر ایک اور بڑا قدم۔۔

    بلوچستان حکومت نے پلاسٹک کے تھیلے کے متبادل ماحول دوست بائیوڈی گریڈایبل بیگ کی تیاری کے لئے منظوری دی اور صوبے میں پلاسٹک سے بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے کے لئے پلاسٹک کے تھیلے ضبط کرنے کے لئے سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔

     

    محکمہ ماحولیات تحفظ ایجنسی کے ایک عہدیدار ، محمد خان عثمان خیل نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ میں پلاسٹک آلودگی پھیلانے کا سب سے اہم ذریعہ ہونے والے پولی تھین بیگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور پولی تھین بیگ تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    Advertisement

     

    انہوں نے کہا کہ کھلی منڈی میں کاروباری مقاصد کے لئے صرف مائکرون پلاسٹک کے بیگوں کی اجازت تھی جو ایک بایوڈی گریڈایبل بیگ تھا اور اسے دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

     

    Advertisement

    محمد خان نے کہا کہ حکومت نے پلاسٹک فری پاکستان کے اقدام کے تحت صوبائی دارالحکومت کو پلاسٹک کے تھیلے سے آزاد کرنے کے لئے تین فیز پر مشتمل حکمت عملی تیار کی ہے۔

     

    محکمہ نے صوبے میں آگاہی مہم شروع کی ہے اور پلاسٹک کے تھیلے کی لعنت پر قابو پانے کے لئے عوام میں ماحول دوست متبادل بیگ تقسیم کریں گے۔

    Advertisement