اب لوگوں کو پہچاننا بہت آسان، کاروباری معاہدے یا ملازم رکھنے سے پہلے اس طریقے سے جانئے متعلقہ شخص کسی غلط کام میں مطلوب تو نہیں؟
لاہور (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں اکثر ایسے لوگ گھوم پھر رہے ہوتے ہے، جو کسی نا کسی غلط کام میں پولیس کو مطلوب ہوتے ہے مگر ہم اس بات سے لاعلم ہوتے ہے۔ جس کی وجہ سے وہ ہمیں بھی نقصان پہنچا سکتے ہے۔ ایسے معاملات سے نمٹنے کے لئے حکومت پنجاب کے زیر نگرانی محکمہ پولیس اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے مل کر ایک موبائل ایپلیکیشن متعارف کروائی ہے، جس کے ذریعے کسی بھی شخص کا ریکارڈ معلوم کیا جاتا سکتا ہے۔
درج ذیل میں آپ کو بتاتے کیسے آپ کسی کا ریکارڈ چیک کر سکتے ہے۔
سب سے پہلے آپ نے گوگل پلے سٹور سے پہچان ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی ہے۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد جب آپ اسے کھولینگے تو درج ذیل سکرین آپ کو نظر آئے گی۔ اس اسکرین پر آپ نے اپنا موبائل نمبر لکھنا ہے، اور پھر لاگ ان کا بٹن دبا دینا ہے۔
جس کے بعد آپ کو اس نمر پر ایک کوڈ بھیجا جائے گا، جو کہ آپ نے خالی جگہ پر لکھنا ہے، جیسا کہ آپ کو درج ذیل تصویر پر نظر آرہا ہے۔ کوڈ لکھنے کے بعد، آپ نے سبمٹ کوڈ پر کلک کر دینا ہے۔
پھر آپ کے پاس درج ذیل سکرین نظر آئے گی، جس میں آپ کی بنیادی معلومات مانگی ہوگی، جو کہ آپ کے مکمل نام، شناختی کارڈ نمبر، جنس اور شہر پر مشتمل ہو گی۔
متعلقہ معلومات لکھ کر جب اپ ڈیٹ کرینگے تو آپ کو درج ذیل سکرین نظر آئے گی، جس میں آپ متعلقہ بندے کا شناختی کارڑ لکھ کر، وجہ بتائے گے کہ کیوں آپ یہ چیک کرنا چاہ رہے ہے۔ اس کے بعد سامنے دیا گیا کیپچا کوڈ لکھ کر سرچ ریکارڈ پر بٹن دبا دینگے تو آپ کے سامنے چند سیکنڈ میں ریکارڈ آجائے گا کہ متعلقہ بندے کے خلاف کوئی شکایت ہے یا نہیں ؟
آپ کو بتاتے چلے کہ یہ پروجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، جس میں صرف لاہور شہر کے شناختی کارڈ والوں کا ریکارڈ مہیا کیا جاتا ہے۔ مزید تفصیل آپ ایپلیکیشن سے بھی جان سکتے ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More