Headlines

    فردوس عاشق اعوان کا نیا دعویٰ سامنے آگیا۔۔

    فردوس عاشق اعوان کا نیا دعویٰ سامنے آگیا۔۔

     

    لاہور (نیوز ڈیسک) مورخہ 2 فروری 2021 کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب ہاؤس اب نو گو ایریا نہیں رہا۔

    Advertisement

     

    تفصیلات کے مطابق، وزیراعلی عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلی گھر اب نو گو ایریا نہیں رہا یعنی اب وہاں کوئی بھی جا سکتا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ اپوزشین کے ممبر اسمبلی اور حکومت کے ممبر اسمبلی با آسانی وزیراعلٰی عثمان بزدار سے ملاقات کر سکتے ہیں اور یہ ایک ترقی پسند اور خوش آئین بات ہے۔

     

    Advertisement

    جبکہ دوسری طرف، اعوان صاحبہ نے سابقہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کو تو کوئی ان کی پارٹی کا ممبر ہی نہیں مل سکتا تھا، اپوزیشن کے ممبرز سے ملنا تو دُور کی بات ہے۔

     

    آپ کو بتاتے چلے کہ انہوں نے ایسا کوئی بیانیہ جاری نہیں کیا جس میں یہ بتایا ہو کہ ایک عام سائل بھی وزیراعلٰی سے مل سکتا ہے۔

    Advertisement