(اعتماد نیوز) ننکانہ صاحب، چک نمبر 10 کے رہائشی فلک شیر, آٹھ بیٹیوں کےوالد, جوکہ بیٹے کی نعمت سے محروم تھے۔ لیکن اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت کے معجزے کو آج تک کوئی نہ جھٹلا سکا اور نا کوئی جھٹلا سکتا ہے۔ وہ کن فرما دیتا ہے تو سب طے ہو جاتا ہے۔
فلک شیر کی بڑی بیٹی جس کا نام نسیم طاہرہ ہے وہ 6 ماہ قبل خاص جگہ درد کی وجہ سے اسپتال گئی الٹراساؤنڈ کرنے کے بعد ڈاکٹر کی مشاورت سے الائیڈ ہسپتال میں اپریشن کے بعد وہ لڑکا بن گئی۔ ان کے والد کا کہنا ہے کہ میں اللّٰہ تعالیٰ کے اس معجزے پر ان کا شکرگزار اور بے حد خوش ہوں۔
سالوں پرانی خواہش پوری ہو گئی اور انہوں نے خوشی کے اس پرمسرت دن پر مٹائیاں بانٹی۔ مزید ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کی پیدائش پر بھی ایسے ہی خوش ہوئے تھے۔ نسیم طاہرہ کے والد ان کا لڑکا بننے کے بعد اللّٰہ تعالیٰ کے ہاں سجدہ ریز ہوئے اور اپنے بیٹے کا نام “اللّٰہ کا بندہ “ عبداللّٰہ رکھا۔ محمد عبد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں بہت ساری تبدیلیاں آئیں ہیں۔ محمد عبداللّٰہ نے اپنے چہرے پر سنت رسول مکمل طور پر سجا رکھی ہے داڑھی اور سنت کے مطابق سر کے بال رکھیں ہیں، وہ دینی گھرانے میں بڑے ہوئے ان کے پاس محتلف ڈگریاں ہیں جن میں ایم ۔ اے اسلامیات , ایم ۔اے عربی, اور 6 سال درسِ نظامی کی قصور سے دینی تعلیم حاصل کی۔
ان کی تمام دوست عالمہ دین ہیں اور طاہرہ نسیم (محمد عبداللّٰہ) بھی ایک عالمہ دین ہیں. اب محمد عبداللّٰہ اپنے فرائض باخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔ وہ فیصل آباد کی مسجد میں امام مسجد ہیں، دین کی تبلیغ کرتے ہیں, نماز پڑھاتے ہیں اور 200 سے زائد لوگوں کو خطبہ دیتے ہیں۔
محمد عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ پہلے جب وہ لڑکی تھے تو گھر کی چار دیواری میں رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیتے تھے۔ مگر اب اللّٰہ کی رضا کے مطابق گھر سے باہر نکل کے دینی تعلیم دے رہے ہیں۔ ان کے والد اور تمام عزیز و اقارب ان سے بہت زیادہ خوش ہیں۔
اس معجزے سے انسانیت کے لئے بہت بڑا پیغام ہے۔ مسلمانوں کیلئے بھی اور غیر مسلم لوگوں کے لئے بھی کہ وہ جو نیلی چھت والا ہے وہ بہت غفورورحیم ہے .وہ ہر چیز پہ قادر ہے۔ وہ کُن کہہ کر سب کر سکتا ہے اور ہم انسان اس کی قدرت کے سامنے کچھ بھی نہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More