اللہ پاک نے انسان کو بیش بہا نعمتوں سے نوازا ہے۔ یہ تمام نعمتیں جیسےکہ ؛پھل، سبزیاں، جڑی بوٹیاں اور مختلف تیل کی صورت میں دستیاب ہیں۔ قدرت کی یہ نعمتیں جہاں صحت مند اور لمبی زندگی کی ضمانت دیتی ہے وہیں یہ مختلف بیماریوں سے نجات کا ذریعہ بھی ثابت ہوئی ہیں۔ آج کے مضمون میں ہم سرسوں کے تیل کی آفادیت کے بارے میں بات کریں گے اور یہ جانیں گے کہ کیسے سرسوں کا تیل ہمیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
دنیا میں سب سے پرانی طب چائنیز ہے اسکے بعد ایجیپشن اورپھر انڈین طب آتی ہے۔ اور ان تمام طب میں سرسوں کا تیل کثیر تعداد میں استعمال ہوتا رہا ہے۔ میڈیکل ایلوپیتھک سائنس سولویں صدی میں معروض وجود میں آئی جس میں سرسوں کے تیل سے متعلق کوئی تحقیق نہیں ہوئی۔سرسوں کے تیل کا ناف میں استعمال صدیوں سے چلاآرہا ہے جسکو چائنیز اور عربی لوگ استعمال کرتے آرہے ہیں۔ ناف جسے انگریزی میں امبیلیکل کورڈ کہا جاتا ہےزندگی کی وہ لائن ہے جو ماںاور بچے کے درمیان قائم ہوتی ہےاور اسی کورڈ کے ذریعے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کو خوراک فراہم ہوتی ہے۔
ناف میں تیلوں کا استعمال ایک نیچرل ریمیڈی ہے ۔ ویسے تو سرسوں کے تیل کے بے شمار فوائدہیں مگر ناف میں سرسوں کے تیل کے استعمال سے آپ خود کو کن کن بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں یہ انتہائی سستہ اورآسان طریقہ کار ہے جس میں آپ سرسوں کے تیل کے دو قطرے اپنی ناف میں لگاتے ہیں جسکے نتیجے میں درج ذیل حیرت انگیزنتائج موصول ہوتے ہیں۔
1۔ یہ آنکھوں کی کمزوری کے لیے انتہائی مفید ہے۔
2۔ اگر کانوں میں سائیں سائیں کی آوازیں آتی ہوں تو اسکو دور کرنے کے لیے بھی ناف میں سرسوں کا تیل استعمال کیا جا سکتا ہے۔
3۔ اسکے علاوہ معدے کی خرابی، جوڑوں کا درد، خشک ہونٹ، پٹھوں کی کمزوری، جسمانی کمزوری، مردانہ کمزوری ، چکر آنا یا ایسی دوسری بہت سی بیماریاں جن کی لیے سرسوں کے تیل کا ناف میں استعمال کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
طریقہ استعمال:
سرسوں کے تیل کو انگلی پر لگائیں اور پھر اچھی طرح سے اپنی ناف میں لگا لیں۔ یہ عمل آپ دن میں تین مرتبہ دہرا سکتے ہیں۔ اگر دن میں تین مرتبہ نہیں کر سکتے تو آپ رات کو سونے سے پہلے تیل کو اپنی ناف میں ڈال لیں اور پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اسکے بعد ناف کو صاف کر لیں اور یہ عمل روزانہ رات کو دہرائیں۔
سرسوں کے تیل کے ساتھ ساتھ آپ ناف میں کلونجی کا تیل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ کلونجی کے بارے میں حدیث ہے کہ کلونجی میں سوائے موت کے تمام بیماریوں کا علاج موجود ہے۔ کلونجی کے تیل کو معمولات زندگی کا حصہ بنانے کے ساتھ ساتھ آپ اسے ناف میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ کلونجی کا تیل آپ بلکل سرسوں کے تیل کی طرح دن میں تیں مرتبہ یا رات کوسوتے وقت ناف میں ڈال کر استعمال کر سکتے ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More