آج ہم بات کریں گے کلونجی کے بارے میں؛
کلونجی قوت معدافت کو کیسے بہتر کرتی ہے اس میں ایسی کونسی خصوصیات اوراجزاء شامل ہیں جو قوت معدافت کو مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
اس کو کیسے ، کس طرح اور کتنی مقدارمیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
صدیوں پہلے ابنِ سینا نے اپنی کتاب میں لکھا کہ کلونجی کو انہوں نے بیماروں کو صحت یاب کرنے کے لئے استعمال کیا۔انھوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ انسان کے اندر طاقت کو بڑھاتی ہے۔
حدیث کے مطابق” کلونجی میں م وت کے علاوہ ہر مرض کے لئے شفاء ہے”۔
کلونجی میں100 سے زائد ایسےمختلف اجزاء شامل ہیں جو انسان کی صحت کے لئے ضروری ہیں۔ کلونجی امراض کلب، کینسر تمام افراد کے لئے قابل استعمال ہے۔
کلونجی میں تین ایسے اجزاء موجود ہیں جو کہ بالخصوص قوت معدافت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جیسے کہ
anti-inflammatory سے مراد جسمانی سوزش: کلونجی کے استعمال سے جسم کی سوزش کم کر سکتے ہیں۔
antioxidant سے مراد اگر جسم کے اندر کوئی زہریلا مواد (جو کہ کسی بھی بیماری حتیٰ کہ کینسر کا باعث ہو) موجود ہے تو یہ اسکو اپنے ساتھ بائنڈ کر کے جسم سے نکال دیتی ہے
antibacterial جیسے کہ جسم کے اندر کوئی بیکٹریا موجود ہو تو یہ اس سے لڑنے میں مددگار ثابت ہو گی۔
ایک ریسرچ کے مطابق کلونجی کھانسی اور دمہ کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے۔
کرونا وائرس ایک وائرس ہے کلونجی اس کے خلاف مدد گار ثابت نہیں ہو سکتی۔ البتہ اس کے خلاف جسم کی قوت معدافت کو بڑھا سکتی ہے۔
اسکے علاوہ کلونجی ہاضمے کے عمل کو تیز کرتی ہے۔ جن کو گیس یا قبض کا مسئلہ ہوان کے لئے کلونجی کا استعمال فائدہ مند ثابت ہو گا۔
جن افراد کو انرجی لیول low رہتا ہے جنکو ہر وقت تھکاوٹ محسوس ہو یا چکر آتے ہوں تو وہ بھی کلونجی کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ کھانسی اور زکام کی شدت میں کمی لانے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔
استعمال کا طریقہ:
اسکے استعمال کے بہت سے طریقے ہیں
1. سات دانے صبح اُٹھ کر پانی کے ساتھ لیے جا سکتے ہیں۔
2. کلونجی کوموٹا پیس کر مخلتف شیکس میں استعمال کرسکتے ہیں۔
3. سالن یا سالاد پر ڈال کر استعمال کر سکتے ہیں۔
4. آدھا چمچ کلونجی اور حسب ذائقہ شہد ملا کراس کا قہوہ بنایا جا سکتا ہے۔
5. ناشتہ، کھانا، کسی بھی چیز پر اس کا پاؤڈر ڈال کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
6. دودھ میں بھی اسکو شامل کر کے پیا جا سکتا ہے۔
7. سالن بناتے وقت سالن میں اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کم از کم کلونجی کے سات 7 دانے اور زیادہ سے زیادہ ایک کھانےکا چمچ دن میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگوں کی ریسرچ کے مطابق ایک دن میں 2 کھانے کے چمچ تک بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
کلونجی نہ صرف شوگر سے مزاحمت میں یا شوگر لیول مناسب رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے بلکہ بلڈ پریشیر کو مناسب رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
اس کے اندر سوڈیم، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیم کی اچھی مقدار شامل ہوتی ہے اگر کسی کو آئرن کی کمی ہے یا کسی کی ہڈیوں میں بھربھرا پن ہے تو وہ اس کا استعمال کر سکتا ہے
کلونجی میں موجود اجزاء جیسے کے منرل، وٹامنز اس کو ایک سوپر فوڈ بنا دیتے ہیں۔ جو کہ کسی بھی بیماری کے خلاف مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More