پاکستان کے دو اور شاہینوں کا جان کی بازی لگانے کا عزم، علی سدپارہ کے لیے اہم فیصلہ سنا دیا۔۔
وزیر اطلاعات گلگت فتح اللہ خان نے منگل کو بتایا کہ مسلسل چوتھے دن خراب موسم کی وجہ سے کوہ پیماؤں کو تلاش کرنے کے لئے امدادی کارروائی کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا۔
چونکہ پہاڑ گھنے بادلوں اور برف میں ڈھکے ہوئے ہیں اس لئے ہیلی کاپٹر پرواز نہیں کرسکتا تھا ، اور انہوں نے مزید کہا کہ کے K2 شمال اور جنوب کی سمت سے تیز ہواؤں میں گھرا رہا ہے۔
چار دن کے ریسکیو آپریشن میں مسلسل مایوسی کے بعد کوہ پیماؤں محمد علی سدپارہ اور باقیوں کی تلاش کے لیے 2 پاکستانی کوہ پیماء امتیاز اور اکبر نے خود K2 پر جا کر علی سدپارہ اور باقیوں کو تلاش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں بہادر جوانوں کے لیے پوری قوم کی دعائیں ساتھ ہیں کہ وہ مشن میں کامیاب ہوں – اللہ تعالی دونوں کو حفظ و امان میں رکھے۔
واضح رہے کہ 3 کوہ پیما پاکستان سے محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ سے جان سنوری ، اور چلی سے جے پی موہر چار دنوں سے K2 پر لاپتہ ہیں جن کو ڈھونڈنے کی کوششیں جاری ہیں۔