Headlines

    ایمن خان کے ہاں بڑی خوشی، چاہنے والے جھوم اُٹھے۔۔

    لاہور (نیوز ڈیسک) مورخہ 10 فروری 2021 کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ نوجوان ایمن خان نے ایک اور تاریخ رقم کر دی۔

     

    تفصیلات کے مطابق، پاکستان کی مشہور اداکارہ ایمن خان سماجی رابطہ کی مشہور ایپلیکیشن انسٹاگرام پر 80 لاکھ فالوورز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ اس طرح وہ عائزہ خان کے بعد دوسرے نمبر پر آنے والی پاکستانی مشہور شخصیت اور اداکارہ بن گئی ہے۔

    Advertisement

     

    تاہم ابھی تک ایمن خان کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ ان کے مداحوں میں اس کامیابی کو لے کر خوشی کی لہر دیکھی جاسکتی ہے۔

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ پہلے نمبر پر عائزہ خان پہلی پاکستان اداکارہ ہے، جنہوں نے 80 لاکھ فالورز کا حدف حاصل کیا، جبکہ ایمن اب دوسری اداکارہ بن گئی ہے، جنہوں نے 80 لاکھ فالورز کا حدف حاصل کر لیا ہے۔

     

    Advertisement