سوال#1
آپ کو کیا پسند ہے کہ آپ کا شوہر آپ سے کتنےسال بڑا ہو؟ بڈھا ہو جوان ہو کس عمر کے مرد آپ کو متاثر کرتے ہیں؟
مجھے میچور لوگ پسند ہیں۔ میرے شوہر مجھ سےتقریباً آٹھ، نو یا دس سال بڑے ہوں جیسے کہ مولا نا طارق جمیل صاحب کتنے اچھے انسان ہیں جوانسان اللہ کا ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ ساری دنیا کے دل میں اس کی محبت ڈال دیتے ہیں
سوال#2
مفتی عبدالقوی کے ساتھ آپ کا نام جوڑا جا رہا ہے کہہ رہے ہیں کہ قندیل بلوچ کی طرح وہ آپ کو بھی راہ راست پر لانا چاہ رہے ہیں اس بات میں کتنی سچائی ہے؟
پہلے خود تو راہ راست پر آجائیں پھر مجھے ہدایت کی طرف لے کر آئیں۔ کہا گیا ہے کہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ میں نے سلیفی بنائی ہےاور تب میں پاکستان میں بھی موجود نہیں تھی جب یہ خبر تمام میڈیا پر گردش کر رہی تھی وہ لڑکی کون ہے میں نہیں جانتی۔
سوال#3
اچھا وہ آپ نہیں ہیں؟
میں مفتی عبدالقوی سے ملی بھی نہیں ہوں نہ میری کبھی ان سے فون پر گفتگو ہوئی، نہ میرا ان سے کبھی آمنا سامنا ہوا، نہ میری اُن سے کبھی ملاقات ہوئی، ایک بندہ جن سے میں ملی نہیں ہوں اور وہ میرے بارے میں جھوٹ سے بات کرتا ہے۔