سوال#1
آپ کو کیا پسند ہے کہ آپ کا شوہر آپ سے کتنےسال بڑا ہو؟ بڈھا ہو جوان ہو کس عمر کے مرد آپ کو متاثر کرتے ہیں؟
مجھے میچور لوگ پسند ہیں۔ میرے شوہر مجھ سےتقریباً آٹھ، نو یا دس سال بڑے ہوں جیسے کہ مولا نا طارق جمیل صاحب کتنے اچھے انسان ہیں جوانسان اللہ کا ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ ساری دنیا کے دل میں اس کی محبت ڈال دیتے ہیں
سوال#2
مفتی عبدالقوی کے ساتھ آپ کا نام جوڑا جا رہا ہے کہہ رہے ہیں کہ قندیل بلوچ کی طرح وہ آپ کو بھی راہ راست پر لانا چاہ رہے ہیں اس بات میں کتنی سچائی ہے؟
پہلے خود تو راہ راست پر آجائیں پھر مجھے ہدایت کی طرف لے کر آئیں۔ کہا گیا ہے کہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ میں نے سلیفی بنائی ہےاور تب میں پاکستان میں بھی موجود نہیں تھی جب یہ خبر تمام میڈیا پر گردش کر رہی تھی وہ لڑکی کون ہے میں نہیں جانتی۔
سوال#3
اچھا وہ آپ نہیں ہیں؟
میں مفتی عبدالقوی سے ملی بھی نہیں ہوں نہ میری کبھی ان سے فون پر گفتگو ہوئی، نہ میرا ان سے کبھی آمنا سامنا ہوا، نہ میری اُن سے کبھی ملاقات ہوئی، ایک بندہ جن سے میں ملی نہیں ہوں اور وہ میرے بارے میں جھوٹ سے بات کرتا ہے۔
سوال#4
وہ خود کہہ رہے ہیں کہ آپ اُن سے ملی ہیں اور تصویر بنائی؟
میں تو اُن کو وہ منافق کہو گی جو عبداللہ بن ابی جیسے ہیں جو کہ بغل میں بُت رکھ کر مسجد میں جا کر صف اول میں نماز ادا کرتے ہیں۔ میں مفتی عبدالقوی کو بھی اچھا انسان نہیں کہوں گی یہ بھی منافق ہیں۔ انہوں نے اتنے جھوٹے الزامات لگائے ہیں مجھ پر اللہ ان کو ہدایت دیں اور آپ انسان کی اشاعت کر سکیں اور اسلام آپ کے حلق سے اتر کر آ کے دل میں سرائیت کر جائے۔
سوال#5
مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ جو میرے ساتھ سیلفی بنائے گا اُس کے چہرے پر نور آجائے گا ہم نہیں جانتے وہ کس نور کی بات کر رہے ہیں؟
نور نہیں میرے خیال سے جو اُن کے ساتھ تصویر بنائے گا اُس کے چہرے پر بھی وہ نحوست آجائے گی۔ ان کے دل میں نور نہیں ہے تو آپ کسیے کہہ سکتے ہیں کہ ان سے نور آ جائے گا ہاں طارق جمیل صاحب جیسے شخص سےکوئی ملے گا تو ہو سکتا ہے وہ ہدایت پا جائے۔اُن سے کچھ سیکھنے کو ملے۔ لیکن مفتی عبدالقوی سے جو ملے گا میرے خیال سے اٗن کی طرح منحوس ہو جائے گا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More