Headlines

    نوجوان پاکستانی لڑکی کا فیس بک پر ایسا کارنامہ کہ سب حیران رہ گئے

    ایک انوکھا واقع لاہور میں مقیم صباء نامی لڑکی کے ساتھ پیش آیا جس کے چرچے سوشل میڈیا پر ہوئے۔

    6 جون 2020 رات 8:40 منٹ پر دو نامعلوم افراد صبا کے گھر آئے اور صباء کے گھر کے نیچے والے حصے میں موجود ان کے والد والدہ، بہن، بہن کے بچوں اور تمام ملازمین کو قبضے میں کر لیا، صبا اوپر والے پورشن میں موجود تھیں، ایک ڈاکو کے ہاتھ میں نقصان پہنچانے والی چیز تھی اور ایک کے ہاتھ میں چھری تھی صبا اوپر والے پورشن میں موجود اپنا کام کررہی تھی جب ان کو چیخ و پُکار سنائی دی، اس نے چھت سے ہی قریب آکر سنا تو ان کو اندازہ ہو گیا کہ گھر میں نامعلوم افراد گھس آئے ہیں

    انہوں نے حاضر دماغی دیکھائی اور اسی وقت فیس بک (facebook) پر سٹیٹس ڈالا کہ Robbers at my home سٹیٹس کے اپ ڈیٹ ہوتے ہی تمام کے تمام فیملی ممبرز اور فرینڈز نے ریپلائے دیا اور ان کی ایک بھابھی نے comment کیا کہ پولیس کو مطلع کر رہی ہوں آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

    Advertisement

    صبا نے اپنے حواس پر قابو رکھا اور comment کیا کہ وہ نہیں جانتے میں بیڈ کے نیچے چھپ رہی ہوں پھر انہوں نے ایک اور سٹیٹس لگا یا Help Help pks جو کہ ہڑبڑاہٹ کی وجہ سے ان سے plz کی جگہ Pks ٹائپ ہوگیا اسی دوران ان کے فرینڈز اور فیملی ممبرز ان کو مشورے دیتے رہے کہ اپنے روم کی لائٹ آف کر دو اور کسی بھی قسم کا شور نہ کرنا لہذا انہوں نے تمام کھڑکیاں اور دروازے بند کرکے لائٹ آف کردیں۔

    15 پر کال کے بعد پنجاب پولیس فیصل ٹاؤن تھانہ ایس ایچ او بھاری نفری(200 سے زائد) کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی، صبا کو بلکل بھی علم نہیں تھا کہ پولیس باہر آ چکی تھی اور ڈاکوؤں کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں صبا کو آواز آئی کہ (ایناں ساریاں نو ختم کر دیاں گے) تو صباء نے سمجھا کہ ڈاکو ان کے گھر والوں کو نقصان پہنچانے کی بات کر رہے ہیں اور انہوں نے فیس بُک پر سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا they are threating اصل میں وہ پولیس اہلکار تھے جو ڈاکوؤں کو کہہ رہے تھے تاکہ وہ ڈر کر ہار مان لیں اور خود کو پولیس کے حوالے کردیں۔

    اسی اثناء میں ایک وقت آیا کہ ڈاکو ان کے والد صاحب کے پاؤں پڑ گئے کہ ہمیں جانے دیں ورنہ پولیس ہمیں چھوڑے گی نہیں۔ اور پھر اسی طرح وہ نامعلوم افراد دم دبا کر صباء کے گھر سے بھاگ گئے۔

    Advertisement