Headlines

    نواز لیگ کو ایک اور دھچکا، اہم رکن گرفتار، نواز لیگ میں بھگدڑ مچ گئی۔

    نواز لیگ کو ایک اور دھچکا، اہم رکن گرفتار، نواز لیگ میں بھگدڑ مچ گئی۔

    پاکستان مسلم لیگ نواز (مسلم لیگ ن) کے ایک اہم رہنما عطااللہ تارڑ کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر پولیس نے جمعہ کے روز پنجاب کے شہر ڈسکہ سے پکڑ لیا۔

    انتخابی مہم کے لئے علاقے کا دورہ کرنے والے تارڑ کو وزیر آباد پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

    Advertisement

    مسلم لیگ (ن) کے ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا کہ پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے خلاف کوئی کیس یا حوالہ درج نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی ان کو پکڑا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کو اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے یہ کہنا چاہئے کہ یہ “پری پول دھاندلی ہے۔” مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے تارڑ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

    مریم اورنگ زیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی کل ، ڈسکہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گی۔ “یہی وجہ ہے کہ وہ خوفزدہ ہیں اور تاڑر کو پکڑ لیا ہے۔”

    Advertisement

    ادھر ، این اے 75 کے دائرے میں گوجرانوالہ میں پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے قافلے کو روکا تھا ، جس میں ایم این اے جاوید لطیف ، تارڑ ، اور دیگر رہنما موجود تھے۔