ایک لڑکی نے بتایا کہ اس کاسوتیلا باپ اُس سےایک عجیب و غریب، قابل شرم اور قابل نفرت کام کرواتا ہے اس نے بتایا کہ اُسکی ماں نے پہلے شوہر کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد اس لئے اس سے شادی کی تھی کہ وہ جوان ہوتی بچیوں کو عزت سے رخصت کرے گا لیکن اس شخص نے اس سے بالکل اُلٹ کام کیا۔
لڑکی نے بتایا کہ اس نے جیسے ہی جوانی کی دہلیز پر قدم رکھا تو اس کا سوتیلا باپ اسے مکروہ دھندے کی طرف ورغلانے لگا ایک ایسا کام جو آج سے پہلے شاید ہی کبھی کسی نے سنا ہو سوتیلا باپ سوتیلی بیٹی سے کہتا کہ وہ خوب بن سنور کر اس کے ساتھ باہر نکلے، اپنی بنی سنوری سوتیلی بیٹی کو لے کر یہ شخص کبھی مہنگے شاپنگ مالز میں جاتا کبھی انٹرنیشنل فوڈ چین کے ریسٹورینٹ پر اور کبھی کسی ہائی سوسائٹی پارٹی یا پھر شادی میں،
وہاں یہ نظر ہی نظر میں ایک ایسے شخص کا انتخاب کرتا جو کھاتے پیتے گھر کا ہو اور آسانی سے اس کے جال میں پھنس جائے، ایسے شخص کے انتخاب کے بعد وہ اپنی سوتیلی بیٹی کو اس کے پاس بھیجتا پڑھی لکھی خوبصورت اور خوب تیار لڑکی مختلف بہانوں سے اُس شخص سے بات کا آغاز کرتی کبھی واش روم کا راستہ پوچھ کر اور کبھی یہ کہہ کر کہ آپ کو پہلے بھی دیکھا ہے اس خوبرو حسینہ کو بات سے بات نکالنے کی اچھی خاصی تربیت دی گئی تھی سو وہ کچھ ہی دیر میں اُس اجنبی سے اُس کا نمبر بھی لے لیتی اور اسے بھی اپنا نمبر دے دیتی۔
نمبر کے تبادلے کے بعد آہستہ آہستہ پیار محبت کی باتیں شروع ہوجاتی لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ لڑکی کی جگہ لڑکی کا باپ ساری ساری رات میسجز پر رومانوی باتیں کرتا، مستقبل کے سُہانے خواب دِکھاتا، سب کچھ کر گزرنے کا دعویٰ کرتا اور دوسری طرف موجود شخص یہ سمجھ کر میسج کرتا کہ یہ میسج شاپنگ مال میں ملی خوبصورت لڑکی کر رہی ہے۔
دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر وہ لڑکی کو ملنے کا کہتا لیکن لڑکی کا باپ مختلف بہانوں سے اُس کو پیسے بھیجنے کا کہتا مثلاً اگر میں ملنے آؤں گی تو گھر والوں کو بتانا پڑے گا کہ میں شاپنگ کے لئے جا رہی ہوں اور شاپنگ کے لئے مجھے پیسے چاہیے ہوںگے یا پھر یہ کہ میرے گھر والے میرے ساتھ انکل کو بھیجتے ہیں اور انکل کا منہ بند رکھنے کے لئے پیسے دینے پڑینگے ابتداء میں یہ رقم 15 سے 20 ہزار ہوتی ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More