جھٹکوں کا مرکز کہاں؟ اور شدت کتنی تھی؟ رپورٹ سامنے آگئی

    جھٹکوں کا مرکز کہاں؟ اور شدت کتنی تھی؟ رپورٹ سامنے آگئی۔۔

     

    نیوز ڈیسک (اعتماد ٹی وی) آج جمعہ کی شب 6.4 شدت کے جھٹکوں نے اسلام آباد اورپنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں کو دہلا کر رکھ دیا۔

    Advertisement

     

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، آزادکشمیر کے علاقے میرپور، مری، قصور، لاہور، پشاور، سوات، راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔

     

    Advertisement

    جھٹکے ایبٹ آباد، جھنگ، شمالی وزیرستان، لوئر دیر اور شانگلہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات پاکستان نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز تاجکستان میں تھا اور اس کی گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔ اس نے مزید بتایا کہ زلزلے کی ابتدا رات 10:02 بجے ہوئی اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔

     

    Advertisement