رضوان کی کارکردگی پوری ٹیم کے لئے مشکل بن گئی، نیا تنازعہ سامنے آگیا۔

    رضوان کو لے کر حفیظ اور سرفراز مد مقابل، سازش یا چال، کچھ سمجھ نہیں آرہا۔۔

     

    لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والے ٹی 20 میچ میں رضوان کی شاندار کارکردگی نے نیا معاملہ کھڑا کر دیا ہے۔

    Advertisement

     

    تفصیلات کے مطابق، 11 فروری 2021 کو محمد حفیظ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رضوان کو مبارک باد دیتے ہوئے تعریف کی اور پھر پوچھا کہ کتنا عرصہ لگے کا تمیں یہ ثابت کرنے پر کہ تم ہر فارمٹ کے اچھے کھلاڑی ہو۔

     

    Advertisement

    اس ٹؤیٹ پر سرفراز بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے حفیظ کے میسج کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حفیظ صاحب جو کوئی بھی پاکستان کے لئے کھیلا ہے، وہ نمبر ون پر آیا ہے اور اسے عزت ہی ملی ہے۔

     

    چاہے وہ امتیاز حسین ہو، وسیم باری ہو، تسلیم عارف ہو، سلیم یوسف ہو، معین خان ہو، راشد لطیف ہو، کامران اکمل ہو، یا پھر رضوان ہو، وہ ہمیشہ نمبر 1 پر ہوتا ہے اور اسے عزت بھی ملتی ہے۔

    Advertisement

     

    اسی پر محمد عامر پر بھی میدان میں آئے اور سرفراز کے حق میں کھڑے ہو کر کہا سرفراز بھی نمبر 1 کھلاڑی ہے اور انہی کی کپتانی میں ٹیم ٹی 20 میں پوری دنیا میں نمبر 1 پر رہی۔

     

    Advertisement