یاداشت اور حافظہ دنیا کی بہت بڑی نعمت ہے اس سے دنیا اور آخرت کی خیر ملتی ہے حافظہ جب کمزور ہو جائے تو چند ایک تدابیر جو ہمارا دین ہمیں بتاتا ہے اختیار کرنی چاہیے، کُند ذہن ہونا کوئی بُری بات نہیں ہوتی یہ امتحان ہوتا ہے لیکن کُند ذہن میں محنت کر کے حافظہ مضبوط کیا جا سکتا ہے۔
جیسے کہ سعدالدین تفتازانی اور قاضی ابویوسف کی مثال موجود ہے جن کا حافظہ اتنا تیز نہیں تھا لیکن مسلسل محنت کر کے انہوں نے علم کی دنیا میں اتنا نام بنایا کہ آج دنیا میں اُن کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کی خدمات کتابوں کی صورت میں آج بھی موجود ہیں۔
پہلی صورت میں اپنے ذہن کو ورزش کا عادی بنائیں۔ غوروفکر کریں اپنے ذہن کو غوروفکر میں مصروف رکھیں جس سے ذہن کو تیزی نصیب ہوتی ہے۔
دوسرا ہر نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر 11 مرتبہ” یاقوی” پڑھنے سے بھی حافظہ میں تیزی ہوتی ہے۔
تیسری گزارش یہ ہے کہ ماں باپ روزانہ صبح پانی پر 41 دن تک 21 مرتبہ “یا علیم” اول و آخر درود پاکﷺ پڑھ کر دم کر لیا کریں اور نہار منہ پانی بچوں کو پِلا دیں اگر بڑے ہیں تو اُن کو بھی پِلائیں اس سے حافظہ مضبوط ہوگا۔
نیز آپ حافظے کی مضبوطی سے متعلقہ غذائیں بھی استعمال کریں۔ یہ تمام چیزیں مل کر دماغ کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More