اہم خبریں

وزن کم کرنے کےلئے انڈے کو زردی کے بغیر کھانے کے ایسے نقصانات، جان کر کبھی زردی نہیں چھوڑیں گے

سردیاں آتے ہی ہماری غذا میں انڈے کا استعمال بڑھ جاتا ہے، روزانہ رات کو ایک اُبلا ہوا انڈہ کھانا ہمارا معمول بن جاتا ہے۔ بنیادی طور پر انڈہ پروٹین والی غذا ہے جو کہ ہمارے جسم کے لئے بہت ضروری ہے، ہمارے جسم کی بنیاد ہی پروٹین پر ہے۔ ہماری جلد، ناخن اور کسی بھی قسم کی ریکوری کے لئے پروٹین بہت ضروری ہے۔

 

انڈے میں وٹامن ڈی بھی موجود ہوتا ہے اور وٹامن ڈی ہمیں ہماری غذا سے اتنی مقدار میں نہیں ملتا، جتنی انسانی جسم کے لئے ضروری ہوتی ہے۔ اس لئے پاکستان میں 99٪ آبادی وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہے۔ بہت ہی کم غذائیں ایسی ہیں جن میں وٹامن ڈی موجود ہو، انڈے میں اس کی کچھ مقدار موجود ہوتی ہے۔

Advertisement

 

اس کے علاوہ انڈہ میں زنک کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے جو ہمارے معدافتی نظام کو مضبوظ کرتی ہے۔ جن لوگوں کو کسی بھی قسم کا انفیکشن جلدی ہو جاتا ہو یا ان کو وٹامن ڈی کی کمی ہو تو وہ اپنی غذا میں انڈہ کا استعمال کریں۔ انڈے میں جو سب سے ضروری چیز ہے وہ انڈے کی زردی ہے۔ جو لوگ جِم جاتے ہیں اور ڈائیٹ کرتے ہیں وہ انڈے کو زردی کے بغیر استعمال کرتے ہیں جب کہ انڈے کی زردی ہی انڈے کی بنیاد ہے۔ انڈے کو استعمال کرنا ہے تو زردی کے ساتھ استعمال کریں۔ اگر ہفتے میں 10 انڈے بغیر زردی کے استعمال کرتے ہیں تو 4 انڈے استعمال کر لیں مگر انڈے کو زردی کے ساتھ استعمال کریں۔

 

Advertisement

وزن کم کرنے کے لئے بھی انڈے کی زردی کا استعمال ترک نہیں کرنا چاہیے بلکہ دن میں ایک زردی کا استعمال لازمی کریں اس میں مختلف وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو ہماری Skin کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انڈے کا استعمال ناشتے میں مختلف سبزیوں کے ساتھ کریں تا کہ جسم کو پروٹین کے ساتھ فائبر بھی ملے۔ اور ہفتے میں 3 سے 4 انڈوں کا استعمال لازمی کریں۔

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago