معدے میں تیزابیت اور گیس ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جب ہم اپنی خوراک میں کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذا کا استعمال کرتے ہیں تو ہمارے جسم کے کچھ فرینڈلی بیکٹریا اور انزائمز مل کر اُسکی break downکرتے ہیں۔ جس کو fermentation بھی بولتے ہیں۔ جس کی وجہ سےجسم میں گیس بنتی ہے
Bloating کی وجہ سے آپ کو پیٹ پھولا ہوا محسوس ہوتا ہے ، پیٹ درد ہوتا ہےیا acidity ہوجاتی ہے۔ معدے میں تیزابیت غیر متوازن غذا کے استعمال سے ہوتی ہے۔ جس میں کاربوریٹڈ کولڈ ڈرنکس، فیٹی فوڈ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آلو، مٹر، بندگوبھی، بروکلی، میدے سے بنی ہوئی اشیاء، پاستا اور دالیں وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے استعمال سے بھی کچھ افراد کو جسم میں bloating ہو سکتی ہے۔
اگرچہ یہ تمام چیزیں صحت مند غذا کا حصہ ہیں اور ان کو غذا سے نکالا نہیں جاسکتا لیکن ہر شخص اپنی صحت کے لحاظ سے ان کو کم مقدار میں استعمال کر سکتا ہے۔